ملٹی پرپز ہیلتھ ورکرزکا ڈپلومہ کر کے بے روزگار بیٹھے ہیں نوجوان
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ پچھلے کئی سالوں سے محکمہ صحت میں ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کا ڈپلومہ کر کے بے روزگار بیٹھے نوجوانوں نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت جموں کشمیر کے اندر پچھلے دو سالوں سے کرونا وائرس جیسی عالمی وبا سے لڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لئے جموں کشمیر حکومت نیشنل ہیلتھ مشن بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے اور اس وبا کے دور میں جموں کشمیر حکومت کی طرف سے محکمہ صحت میں عارضی بنیادوں پر لوگوں کو تعینات بھی کیا گیا ہے تاکہ اس وبا سے لڑا جا سکے اور اس کا خاتمہ عمل میں لایا جائے۔ اس سلسلہ میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ صحت میں ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کا ڈپلومہ کر کے بیروزگار بیٹھے نوجوانوں نے کہا ہماری طرف آج تک نہ ہی حکومت نے دھیان دیا اور نہ ہی ایل جی انتظامیہ نے انہوں نے ایل جی جموں کشمیر یوٹی سے یہ اپیل کی ہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت جس طرح فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر کی بھرتی عمل میں لائی جاتی ہے اسی طرح ہماری بھرتی بھی عمل میں لائی جائے اور ہمیں بھی اپنی خدمات دینے کا موقع ملے۔۔