بازار بند ،کاروباری سرگرمیاں معطل
سری نگر؍؍ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ضلع کی سمبل تحصیل میں گزشتہ روز مرکزی بازار کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیئے جانے کے بعد اسے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابقحکام نے کو بتایا کہ سنبل تحصیل کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دینے کے بعد مرکزی بازار بند کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ علاقے میں تقریباً 17 کوویڈ پازیٹو کیسز کا پتہ چلا ہے جس کے بعد اسے مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔کوروناخطرے کے پیش نظر سمبل مارکیٹ کوکچھ دنوںکے لئے بندرکھنے کے حکم کے بعدیہاں تمام دکانات بندپڑے ہیں اورکاروباری سرگرمیاں معطل ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بانڈی پورہ میں منگل کو 664 فعال کیسوں کے ساتھ کووڈ کے139 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔