امت شاہ بھاجپا کارکنان سے 24فروری کو ہونگے مخاطب

0
0

ریاستی صدر راوندر رینا نے انتظامات کے پیش نظر طلب کیا اجلاس
لازوال ڈیسک
جموںبھاجپہا ریاستی صدر امت شاہ بھاجپا کارکنان کو چوبیس فروری کو مخاطب کریں گے ۔اس ضمن میں بھاجپا ریاستی صدر راوندر رینا نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر جموں میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ یہ ایک سنہری موقع ہوگا جب ریاستی صدر کلارکنان سے مخاطب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں پچاس ہزار کارکنان کی شمولیت کی امید ہے ۔وہیں اجلاس میں رینا نے ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے شرکاءسے کئی اہم نقاط پر تبادلہ خیال کیا ۔موصوف نے مزید کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں بھاجپا کارکنان قومی صدر کو سماعت کرنے آئیں گے اس لئے بہتر انتظامات ہونے لازمی ہیں۔اس موقع پر بھاجپا ریاستی صدر پون کھجوریہ، پرمود کپاہی، یدھویر سیٹھی، کرن سنگھ و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا