جموں میں پی ڈی پی لیبر سیل کے بینر تلے اجلاس منعقد

0
0

زیادہ سے زیادہ لوگ پی ڈی پی میںشامل ہونے کیلئے بے چین ہیں:جسمیت کور پانڈے
لازوال ڈیسک
جموںپی ڈی پی لیبر سیل کے ریاستی صدر رفیق ملک کی قیادت میں یہاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ڈی ی ضلع صدر خواتین شاخ و کارپوریٹر جموں کنٹونمنٹ جسمیت کور پانڈے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر کئی کارکنان نے پی ڈی پی کا دامن تھاما۔وہیں نئے شرکا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انتخابات ہونے کے قریب ہیں اور لوگ پی ڈی پی میں شامل ہونے کیلئے بے چین ہیں۔اس دوران پی ڈی پی لیبر سیل کے ریاستی صدر رفیق ملک نے پارٹی میں نئے شرکاءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پی ڈی پی ایک ایسی جماعت ہے جو عوامی ترقی کیلئے کام کررہی ہے اور عوامی مسائل کا ازالہ کر رہی ہے۔انہوں نے نئے شرکاءسے کہا کہ پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچایا جائے۔اس موقع پر ونیش ورما، اجے شرما، آر پی سنگھ، وکاس ورما بابر مغل و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا