اب گاڑی کی روڈ میں پیدل چلنے سے لوگوں کی ٹوٹ رہی ہیں ٹانگ اور کمر

0
0

بلاک چلی میں سڑک سے پوری برف نہ ہٹانے کی وجہ سے عوام پریشان
منظور سمسھال
بھلیسہ ؍؍ بلاک چلی سے پانچ پنچایتوں کے لئے ایک ہی سڑک ہے جہاں برفباری تقریباً پانچ فٹ کے قریب ہوئی محکمہ آر اینڈ بی نے کچھ دن پہلے روڈ سے برف ہٹائی تھی لیکن وہ پوری طرح صاف کر کے نہیں ہٹائی کچھ جگہ اسی ہیں جہاں پہ کہرا اور برف ویسے ہی ہے جس سے عوام کو پیدل چلنے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گاڑی میں سے اتر کر سواریوں کو چار سو میڑ گاڑی خود برف اور کورا کے اوپر سے پار کرنی پڑتی ہے لیکن کسی نے بھی اس بارے غور نہیں کیا ۔وہاں سے ایک مقامی شخص چودھری عبدالقیوم گاڑی کی سڑک میں دن کو پیدل سفر کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے وجہ سے اس کا بازوٹوٹ گیا اور کمر کو بھی چوٹ آگئی اگر وہاں برف یاکہرا نہ ہوتا تو ایسا نقصان نہ پیش آیا ہوتا ۔اسی طرح گاڑی پار کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کبھی کبھار کوئی رات کے وقت بیمار ہوجائے تو اس لے گاڑی میں جانا بہت مشکل ہے کیونکہ سڑک میں کہراہی کہرااور برف دونوں طرف ہے ۔گاڑی کو ایک دوسری کے ساتھ سے گزرنے میں کافی دقت کا سامنا ہے وہاں سے کسی بھی بلاک چیئرمین یا کسی سرپنچ نے کبھی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا پنچایت منو (کٹا) سے لوگوں کو اپنے کام کے لیے چار کلو پیدل سفر کر کے چلی سے گاڑی پہ بیٹھنا پڑ تا ہے اور دن کو اپنا کام مکمل کر کے رات کے آٹھ بجے لوگ اپنے گھروں میں پہنچتے ہیں لہٰذا ضلع انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی والوں کو آگاہ کرے تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا