کشتواڑ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری

0
0

دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ گولیوں کے 280 پتے کئے برآمد
محمد اشفاق
کشتواڑ؍منشیات فروشوں پہ شکنجہ کسنے اور سماج کو اس ناسور سے پاک کرنے کیلئے کشتواڑ پولیس کی کاوشیں زبردست رنگ لا رہی ہیں آپریشن سنجیونی کے تحت کشتواڑ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ کسنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کے روز دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے ممنوعہ قرار دی گئی نشہ آور گولیوں کے 280 پتے برآمد کئے۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی کشتواڑ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخآری کی قیادت میں چند مشکوک مقامات پر چھاپہ مار کر نشہ آور گولیوں کے 280 پتے برآمد کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لئے گئے ملزمان کی پہچان محمد عمران ( سونی) ولد غلام محمد ساکنہ ہورنہ مغل میدان، اور کوسر نذیر بٹ ولد نذیر احمد بٹ ساکنہ وارڈ نمبر 05 نزدیک عثمانیہ مسجد کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔دونوں افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 04/22 زیر سیکشن 08/21/22/29 درج کر کے کاروئی شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کشتواڑ پولیس منشیات فروشوں پہ شکنجہ کسنے اور نوجوانوں کو منشیات کی کے سے محفوظ رکھنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہے۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے عوام کو منشیات فروشوں پہ شکنجہ کسنے میں پولیس کی مدد کرنے کے لئے دیے گئے نمبرات +91 94191 33643 و+91 91496 95883 پہ رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے اطلاع فراہم کرنے والوں کی پہچان مخفی رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے عوام کو اس کار ثواب میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا