ضلع کشتواڑ میں صحت کے مراکز خستہ حالت میں ہیں: اجیت بھگت

0
0

لازوال ڈیسک

کشتواڑ؍؍ممتاز سیاسی رہنما اجیت بھگت نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں تمام صحت مراکز کی حالت خستہ ہیں۔بی ایم اوز اور سی ایم او کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے کئی مراکز خستہ حالت میں ہیں۔ بھگت نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے دیہی علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات کا دعویٰ کیا ہے جس کے لیے نیشنل رورل ہیلتھ مشن جیسی اسکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں، لیکن یہ اسکیمیں صرف کاغذوں تک ہی محدود نظر آرہی ہیں، جب کہ این ایچ ایم اور دیگر اسکیموں کے تحت تمام بااثر ملازمین ان کی پسندیدہ جگہوں پرمنسلک ہیں۔بھگت نے کہا کہ صحت کے مراکز مختلف دیہی علاقوں میں غیر فعال ہیں اور مریض علاج کے لیے ضلع اسپتال کشتواڑ جاتے ہیں لیکن مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ تمام اہم ڈاکٹر دیگر جگہوں پر منسلک ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا