جموں و کشمیربی جے پی نے مشترکہ کور گروپ کا اجلاس منعقد کیا

0
0

سماجی، سیاسی اورکوویڈ سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے صوبہ جموں کے اپنے تمام تنظیمی اضلاع سے اپنے کور گروپس کی مشترکہ میٹنگ کی۔وہیں اجلاس میں مختلف تنظیمی اور ترقیاتی امور بشمول موجودہ سماجی، سیاسی اور کوویڈ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے یہ میٹنگ نیم ورچوئل موڈ کے ذریعے آڈیو ویڑول ایڈز کی مدد سے کی گئی تھی جس کا انعقاد بی جے پی ہیڈ کوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا کے ساتھ سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، سابق ریاستی صدر ست شرما اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں روایتی چراغ جلا کر میٹنگ کا افتتاح کیا۔وہیںرویندر رینا نے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرنے پر بی جے پی کارکنوں کی تعریف کی۔ انہوں نے نظر انداز شدہ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور ان کمیونٹیز میں پارٹی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے میں پارٹی کے مورچوں کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی، پی ڈی پی، کانگریس جیسی پہلے کی حکومتوں نے ان کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہوئے ان کا غلط استعمال کیا اور اب بی جے پی نے خواتین، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اقلیتوں وغیرہ کی کو بااختیار بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔تاہم ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت کے زیر اہتمام عوامی بہبود کی اسکیموں کو ہدف شدہ آبادی تک لے جانے میں پارٹی کارکنوں کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقل طور پر سیکھنے والے اور اداکار کے طور پر کام کریں اور معاشرے کے ساتھ مستقل رابطے کو برقرار رکھیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا