جے ڈی اے کے ذریعہ گجر بکروالوں کے ساتھ نا انصافی کا سلسلہ ہوا :ڈمپل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مشن سٹیٹ ہوڈ کے صدر سنیل ڈمپل ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ایک بیان میںالزام لگایا کہ جس طرح سے جموں و کشمیر حکومت اور جے ڈی اے نے مسماری شروع کی ہے، وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ مکانات اور تجارتی اداروں کو مسمار کرنے سے پہلے بحالی کی پالیسیاں وضع کیے بغیرشروع کیا گیاجو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ڈمپل نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کر رہے گجر بکروال لیڈروں کے وفد کو بات چیت کے لیے بلائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جموں کشمیر کے تمام مذاہب، برادریوں کے لوگوں کا بی جے پی حکومت پر اعتماد ختم ہو گیا ہے اور جے ڈی اے کی تباہی کے اتنے سخت، تباہ کن قدم کے بعد، حکومت اور تمام بی جے پی لیڈر خاموش موڈ پر ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اوروزیر داخلہ امیت شاہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی۔ ڈمپل نے الزام لگایا کہ حکومت دبئی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر رہی ہے، جو کہ جموں و کشمیر کے رہائشی نہیں ہیں۔ لیکن جموں کشمیر کے مستقل باشندوں کو بے گھر کرناکہاں کا انصاف ہے۔ڈمپل نے حکومت اور ایل جی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان گجر بکروال خاندانوں کی جلد بازآبادکاری نہیں کی گئی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔