کروناوایرس کی تیسری لہر کی دستک مثبت نتائج کا بڑھتا رجحان

0
0

لوگ ابتدائی تدابیروں کو اپنائیں :اے ڈی سی بھدرواہ
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍بھدرواہ وباہی بیماری کروناوائرس کے ملک بھر میں بڑھتے رجحانات کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی مثبت نتائج میں قدرے اضافہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی ضلع کمشنر راکیش کمار نے دیگر انتظامیہ کے ہمراہ بھدرواہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور بازارکامعائنہکیا ۔اس دوران انھوں نے لوگوں سے کروناوائیرس کے امکانی پھیلائوکو روکنے کے لیے سرکار کی طرف سے بتائی گئی۔ہدایات پر عمل پیرا ہونے کو کہا ۔معائینے کے دوران اے ڈی سی بھدرواہ نے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے اور آٹو ڈرائیور میٹاڈور ڈرائیور میں بھی ماسک تقسیم کیے اور ان کو ہدایت بھی کی اور اسی طرع دکانداروں سے بھی ماسک لگانے اور خریداری کرنے ایے ہوے خریدار کو بھی ماسک لگانے کی ہدایت کی اس دوران کئی قصورواروںکے چلان بھی کیے گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار شوکت حیات متو ایس ایچ او بھدرواہ رکوال نوڈل آفیسر عارف حلیم خطیب ،طارق حسین بٹ و دیگر پولیس عہدیداروں کے ساتھ سیول انتظامیہ کے لوگ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا