بانڈی کماں خان کے لوگوں میں عوام نے پنچائیت کے خلاف کہ آواز بلند

0
0

کام ابھی ادھورا، ایم جی نریگا کی رقم خردبرد کااندیشہ،تحقیقات کی مانگ
ریاض ملک
منڈی؍؍پونچھ کہ تحصیل منڈی میم آئے روز لوگ پنچائیتوں کے خلاف سخت غصہ میں ہیں۔ پنچائیت بانڈی کماں خان کی مکینوں نے پنچائیت کے خلاف سخت گیر بیانات دیتے ہوئے کہاکہ گائوں کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی کہ یہاں پر قبرستان کے اطراف میں چاردیواری لگانا مقصود ہے۔ لیکن کسی بھی پنچائیت کے اراکین نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ بلااخرعوام بانڈی کماں خان وارڈ چار محلہ بھٹیاں کے لوگوں نے یہاں چندہ کرکے ایک دیوار بنائی۔ جس کے بعد متعلقہ وارڈ پنچ ظہیر احمد نے کہاکہ یہاں دولاکھ کا ایم جی نریگا کا کام آیاہے۔ جس کو یہاں کرویاجائیگا۔ جس کو لیکر یہاں کے مکینوں نے وارڈ پنچ کو ہی کہاکہ وہ کام کروائے۔لوگوں کی اس شرافت کا ناجائز فائیدہ اٹھاتے ہوئے وارڈ پنچ نے نہ ہی موقع پر کام کرویااور اور نہ ہی یہاں کام کہا۔ بلکہ اس وارڈ پنچ نے ساتھرہ کے کچھ دکانداروں اور اپنے رشتہ داروںکے نام انوائیس میں ڈال کر رقومات کو خردبرد کردیاہے۔ جس کو لیکر مقامی لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے حاجی محمد یونس ودیگر خواتین نے سخت الزام لگاتے ہوئے اس۔معاملہ کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس معاملہ کی تحقیقات کی کی گئی تو عوام ساتھرہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔اس حوالے سے متعلقہ پنچ ظہیر احمد نے کہاکہ بارش اور ٹھنڈ کی وجہ سے یہ کام بند ہے اور کام ابھی چل رہاہے۔ برف پگھلتے ہی کام دوبارہ لگایاجائیگا۔ باقی جوم کام اور رقومات نکالی گئی ہے کہ عوام کے سامنے ہے اور جو بھی حساب و کتاب ہے۔اس کو بھی تحریر کرکے محفوظ کیاگیاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا