ضلع رامبن کی انتظامیہ نے ہفتہ وار لاک ڈائون کا با ضابطہ طور پر حکم نامہ اورعمل آوری

0
0

مزدورپیشہ طبقہ پہ پھرکوروناکاقہر،روزی ہاتھ سے کھینچ رہی ہے یہ وبائ،حکومت بھی بے فکر
لطیف ملک
گول؍؍کورونا وائرس کی تیسری لہر کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی گورنر انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوگئی۔ ضلع رامبن کی انتظامیہ نے ہفتہ وار لاک ڈائون کا با ضابطہ طور پر حکم نامہ جاری کیا ہے۔آج صبح جوں ہی دس بجے دکانداروں نے بازار کھولا ہی تھاکہ سوشل میڈیا پر لاک ڈائون سے متعلق حکم نامہ مشترک ہونے لگا جس کے چلتے دو بجے کے قریب گول انتظامیہ نے بھی اس حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے گول میں ہفتہ میں دو دن ہفتہ اور ایت کومکمل لاک ڈائون کا اعلان کر دیا اور پورا بازار بند کر دیا اور بلا جوازلوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایات جاری کر دیں لیکن وہیں پیشہ ورانہ طبقہ جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے لاک ڈاون کی وجہ سے شدید نڈھال تھے۔ پھر سے شدید پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔مزدور اور پیشہ ورانہ طبقہ نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے ساتھ ہی لاک ڈائون کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے ہی کافی تنگ ہو چکے ہیں جہاںلاک ڈائون کی وجہ سے ہم کمزور ہو گئے تھے وہیں دوسری پریشانیوں نے بھی عام زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ اس لاک ڈائون کی وجہ سے سب سے زیادہ اثرانداز پیشہ ورانہ اور مزدور طبقہ کو ہو گا جن کا کوئی سہارانہیں ہے جبکہ ملازم طبقہ کو اس سے کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ لاک ڈائو ن کے ساتھ ان لوگوں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے جو پیشہ ورانہ طبقہ اور مزدور طبقہ ہے کیونکہ لاک ڈائون سے ان کے پیشے پر ہی سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے جن میں دکاندار ،ڈرائیور طبقہ و مزدور طبقہ لوگ شامل ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا