محکمہ دیہی ترقی منظورِ نظرافرادپہ مہربان،عام لوگ پریشان

0
0

منریگامٹیریل ادائیگی میں امتیازی سلوک،برسوں کاانتظار…لوگوں پہ قرض کے انبار
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ایک طرف مرکزی حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر بدلاؤ آیا ہے اور جموں کشمیر کے اندر کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے تو وہیں دوسری طرف بات کریں محکمہ دیہی ترقی کی تو محکمہ دیہی ترقی کے اندر منریگا سکیم کے تحت جن لوگوں نے سال 2016 سے 2019 تک کام مکمل کیے ہوئے ہیں وہ آج بھی مٹیریل کے پیسے کے انتظار میں ہیں اور محکمہ کی طرف سے انہیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے کاموں کی فہرست بنا کر حکومت کو دے دی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جب پیسہ آئے گا تو آپ کے منریگا کے مٹیریل کی ادائیگی ہوگی ۔کچھ لوگوں نے قرض پر مٹیریل اٹھا کر منریگا میں کام کیا تھا وہ لوگ کام مکمل کرنے کے باوجود آج بھی انتظار میں ہیں اور اسی انتظار میں ہیں کہ کب حکومت واجبات اداکرے گی اور ہمارے مٹیریل کی ادائیگی ہوگی اور ہم اپنا قرض چکا پائیں گے جب یہ لوگ محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین و افسران کے پاس جاتے ہیں تو انہیں یہ کہا جاتا ہے کہ پیسہ آئے گا تو آپ کی ادائیگی ہو گی۔ پچھلے ایک سال سے جب مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے اندر پہلی مرتبہ پنچایتی راج نظام کو مکمل کیا گیا اور پنچایت کی مالی طاقت سرپنچ کے حوالے کی گئی تو تب سے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین اور سرپنچ مل کر یہ ذمہ داری سنبھالنے لگے تو اسی بیچ چند منظور نظر لوگوں کی 2017 اور 2018 کے مٹیریل کی ادائیگی بھی ہوئی ۔اسی سلسلہ میں نمائندہ ’لازوال‘ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بلاک درہال کی پنچایت نڈیاں بی کے رہنے والے ظفر حسین نے کہا کہ محکمہ دہی ترقی کے گرام سیوک اور پنچایت کے نائب سرپینچ نے مل کر 2017 اور 2018 کے منریگا کے مٹیریل کی ادائیگی کی ہیں ۔انہوں نے محکمہ کے اوپر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم لوگ جنہوں نے قرض پر مٹیریل اٹھا کر زمین کے اوپر کام بھی مکمل کیا ہوا ہے ہمیں محکمہ کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کی فہرست بنا کر ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر دے دی ہے جب 2017 اور 2018 کا منریگا کے مٹیریل کی لابیلٹی کا پیسہ آئے گا تو آپ کی پیمنٹ ہو گی مگر دوسری طرف خاص لوگوں کے لیے یہ قانون کیوں نہیں ۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کے اوپر یہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین صرف خاص اور منظور نظر لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں ۔ظفر حسین نے یہ بھی کہا کہ میری 2019 20 کی منریگا کے مٹیریل کی پیمنٹ نہیں ہوئی مگر اس کے باوجود بھی اسی پنچایت میں 2017 ،18 کے منریگا کے مٹیریل کی پیمنٹ کیسے ہوئی انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل سے اور جموں کشمیر یو ٹی کے ایل جی سے یہ اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے اور غریب لوگوں کی 2016 سے 2019 تک کے منریگا کے مٹیریل کی ادائیگی کی جائے اور ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے جو آج بھی خاص لوگوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا