شیراز چوہدری
راجوری؍؍اسلامی فلاحی تنظیم نے جموں میں گوجر برادری کے مکانات مسمار کرنے پر جے ڈی اے کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ناقابل برداشت ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتاہے۔ اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر شفقت میر نے جے ڈی اے کی طرف سے جموں میں مسلمانوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے محکموں کا سخت نوٹس لیا جائے جو غریبوں کے گھروں کو مسمار کر کے انہیں بے گھر کر رہے ہیں ۔اپنے پیغام میں میر نے مزید کہا کہ اگر مخصوص طبقے کے خلاف ایسی غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے ۔میر نے کہا کہ حکومت کو لوگوں کو بے گھر کرنے کی بجائے ان کو جگہ دینی چاہیے۔