جموں مسلم فرنٹ کا اہم اجلاس منعقد،جے ڈی کے انہدامی کاروائی کی مذمت کی

0
0

کہاتمام طبقات اور نوجوان نسل فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے لیے کام کرے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں مسلم فرنٹ نے اپنا ایک اجلاس شیخ قاضی عمران صدر کی قیادت میں منعقد کیا اورجس میں فرنٹکے سینئر ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پربے گناہوں کے خون بہانے کے تناظر میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںفرنٹ کے ممبران نے معاشرے کے تمام طبقوں سے اپیل کی کہ وہ امن کی فضا کو پروان چڑھانے کی کوشش کریں، تاکہ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی کا ایک یقینی کردار ہے اور عوام کو اس مشکل وقت میں آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کو عدم تشدد کے راستے پر چلنے میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس کے آخر میں، فرنٹ کے سینئر لیڈروں نے ایل جی سے اپیل کی کہ وہ لوگ جو جموں کے گرد و نواح میں رہ رہے ہیں اور عدالت میں مقدمات چل رہے ہیں، ان پر سمارٹ سٹی کا بہانہ بنا کر انہدامی کاروائی نے کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر جے ڈی اے کے ذریعہ اس طرح کی کارروائی کو روکنے کا حکم دے۔وہیں فرنٹ لیڈر نے سماج کے تمام طبقوں اور نوجوان نسل سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے لیے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا