بِگ ایف ایم کی ’کڑیاں دی لوہڑی‘ پنجابی گلوکارہ منت نور کے ساتھ منائی گئی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کْڑیاں دی لوہڑی کے اپنے 10ویں ایڈیشن کے موقع پر مشہور گلوکارہ منت نور کے گائے ہوئے گیت ، کلشن سندھو کے بول اور میوزک کوبِگ ایم ایم 92.7نے ریلیز کیا ہے۔روایتی طور پر، جن خاندانوں نے لڑکے کی پیدائش کا مشاہدہ کیا ہے وہ چھوٹے لڑکے کی پہلی لوہڑی کو جوش و خروش اور شان و شوکت کی اضافی خوراک کے ساتھ مناتے ہیں۔ بِگ ایم ایم 92.7نے اپنے سامعین کو شامل کرنے کی کوشش کی اور خاندان میں لڑکی کی پیدائش کا جشن منا کر تہوار میں ایک نئی روح پھونک دی۔تاہم بِگ ایم ایم 92.7نے ان خاندانوں کو مدعو کیا جنہوں نے گزرے سال کے دوران ایک بچی کی پیدائش کا مشاہدہ کیا اور اپنی چھوٹی بچی کی پہلی لوہڑی اسی جوش و خروش سے منائی۔وہیںایک ہفتہ تک،بِگ ایم ایم 92.7نے لڑکیوں اور خواتین سے متعلق مسائل کے بارے میں بات کرنے کے لیے اپنے اسٹیشنوں کا رخ کیاجو نشر کیے گئے خصوصی پروگراموں میں شامل ہیں ۔اس دوران جموں کے نوجوانوں کے پسندیدہ ’کریزی دیسی‘ آر جے راہل نے ’ڈھولیاں‘ کے ساتھ چند خاندانوں کا دورہ کیا اور کووڈ ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے ’چھجا‘ اور’لوہری کا ہار‘ کے ساتھ روایتی انداز میں تہوارمنایا۔واضح رہے یہ پہل بون گروپ آف انڈسٹریز کی طرف سے پیش کی گئی تھی اور اسے ایس ایم وی ڈی نارائنا، موشن انسٹی ٹیوٹ، مہاویر واچ کمپنی، اے ایم ہنڈائی اور دی باک لول ٹی وی نے سپورٹ کیا تھا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا