بانہال میں بھاری برف باری ،وقاررسول وانی نے لیا عوامی مسائل کا جائزہ

0
0

کہا پارٹی کارکنان مشکل کی گھڑی میں عوام کے پاس پہنچیں
لازوال ڈیسک
بانہالسابق وزیروایم ایل اے وقار رسول وانی نے بانہال حلقہ انتخاب میں بھاری برفباری کے سلسلہ میں عوامی مشکلات و مصائب کا جائزہ لیا۔وہیںموصوف نے برف ہٹانے کے کام اور بانہال ایمرجنسی ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا اورمنگتھ میں برفانی تودے سے متاثر ہوئے کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس ضمن موصوف نے پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام تک پہنچا جائے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برفانی تودوں کے خطرات والے علاقہ جات سے عوام کا نکالا جائے اور قیمتی جانوں کو بچایا جائے۔اس دوران وقار رسول وانی نے کانگریس لیڈر ان محمد اقبال بالی اور یوسف وسرائے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا