اعجاز جان نے برفانی علاقہ جات کے عوام کی حالت پر کیا اظہار تشویش

0
0

کہا لورن اور ساوجیاں میںبنیادی صحت مراکز کی حالت تشویشناک
لازوال ویب ڈیسک
پونچھسرحدی ضلع پونچھ کے برفانی علاقہ جات کے عوام کی حالت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا انتظامیہ ان علاقہ جات میں عوام کی امداد کیلئے فوری پہنچے۔واضح رہے ضلع پونچھ کے کئی علاقہ جات میں برفباری ہو رہی جس کے چلتے یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجاز جان نے تحصیل منڈی کے کئی علاقہ جات کا دورہ کیا۔یہاں جاری ایک بیان میں جان نے کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے نظام صحت پر کافی اثر پڑا ہے جبکہ لورناور ساوجیاں کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کام کو بریک لگ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہا کہ محکمہ صحت ان صحت مراکز کیلئے اسٹاف کا فوری انتظام کرے ۔موصوف نے کہا کہ جن علاقہ جات میں نقصان ہوا ان کے نقصان کو جائزہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ساوجیاں سڑک پر برف ہٹانے کا کام بھی نہ ہوا ہے جب کہ ان علاقہ جات میں نظام بجلی بھی متاثر ہے لہذا نظام بجلی کو فوری بحال کیا جائے ۔اس موقع پر عبدالاحد بٹ، جاوید گرستا، مبشر بانڈے، عبدالاحد چک و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا