کشتواڑ میں سرپنچوں، صحافیوں اور رضاکاروں کو ای وی ایم کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی

0
0

زمینی سطح پر عوام کو مشینوں کے متعلق جانکاری فراہم کی جائے:انگریز سنگھ رانا
دیپک شرما
کشتواڑ //کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ضلع کے تمام سرپنچوں اور صحافیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جہاںسرپنچوںا ور صحافیوں کو ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشینوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا بھی موجود رہے۔وہیںسرپنچوں کو مشینوں کے بارے میں جانکاری دی گئی اور بتایا کہ کچھ سیاسی لیڈران نے ای وی ایم مشینوں پر عتراض جتایا ہے کہ ای وی ایم مشینوں میں شفافیت نہیں ہے اور ایسا بالکل بھی نہیں ہے ۔واضح رہے اس سلسلہ میں ضلع کے تمام سرپنچوں ،غیرسرکاری رضاءکارانہ تنظیموں کے ممبران ،معزز شہریوں اور صحافیوں کوجانکافری فراہم کی جاری ہے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے انتخابات میں انہیں مشینوں کے ذریعہ ووٹ ڈالے جائیں گے اس لیے زمینی سطع پر لوگوں کو ان مشینوں کی جانکاری دی جا رہی جس سے لوگوں کو اپنا ووٹ ڈالنے کا حق کے بارے میں اچھی طرح جانکاری ہو سکے تاکہ سیاسی لوگوں کے بہکاوے میں نہ آسکےں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا