ذرائع ابلاغ نمائندگان کا رابطہ براہ راست عوام تک ہوتا ہے :سلیم قریشی
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں سے وابستہ نمائندوں نے شمولیت اختیار کی۔اس موقعہ پر ای وی ایم کے متعلق تربیت کاروں نے مفصل جانکاری فراہم کی۔بدھ کے روز ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرنکوٹ سلیم قریشی کی قیادت میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سرنکوٹ کے تمام ذرائع ابلاغ نمائندگان نے شرکت اختیار کی اور ای وی ایم مشین کے متعلق تربیت کاروں سے جانکاری حاصل کی۔واضح رہے کہ یہ تربیتی کیمپ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر منعقد کیا گیا جس میں ذرائع ابلاغ نمائندگان کو ای وی ایم کے متعلق تربیت دی گئی۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے اجلاس کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ نمائندگان کا رابطہ براہ راست عوام تک ہوتا ہے اور اسی مقصد سے یہ تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ای وی ایم مشین کے متعلق جانکاری حاصل ہو اور وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر سکیں۔