کووڈ19 کی حفاظتی تدابیر اپنانے پر آگہی جبکہ 315 افراد آیوش سے مستفید
منظور حسین قادری
جموں؍؍ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ کی ہدایات کے مطابق اور ضلع آیوش آفیسر ڈاکٹر راکیش شرما کی رہنمائی میں آیوش پونچھ کے محکمہ نے ضلع خزانہ پونچھ کے تعاون سے ایک میگا آیوش کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا آغاز ڈسٹرکٹ ٹریزری آفیسر رشید دوستم (کے اے ایس) نے کیا جس میں محکمہ آیوش کے ڈاکٹر خلیق انجم، ڈاکٹر ومل شرما، اعظم میر سپروائزری فارماسسٹ، گلشن کمار، رخسانہ اختر ٹرینی فارماسسٹ آیوش اور گردھاری لال نے اپنی خدمات دیں۔ تقریباً 315 لوگوں کو آیوش سے مستفید کیا گیا ۔بوسٹر ادویات بشمول ٹریزری کا عملہ، پنشنرز اور خزانے میں آنے والے مختلف لوگوں کو کووڈ 19 کے بارے میں آگاہی، ماسک پہننے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریزری آفیسر نے اس قسم کے کیمپ کے انعقاد پر آیوش محکمہ پونچھ کا شکریہ ادا کیا۔