کہا پیر پنجال کوجالندھر۔ امر گڑھ پروجیکٹ سے گرڈ اسٹیشن ،لائین اِن اور لائین آﺅٹ کی سہولت فراہم کرائی جائےں
لازوال ڈیسک
پونچھوزیرِ اعظم ہِند کے ریاست جموں و کشمیر کے حالیہ دورہ کے دوران بارہمولہ میں جالندھر۔ امر گڑھ پاور پراجیکٹ کے افتتاح سے وادیِ کشمیر کے پاور سیکٹر میں ہوئی ترقی پر سابقہ ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروجیکٹ مُلک کی ترقی میں ایک اہم ستون کا کام کرتے ہیں اور جن علاقوں میں ایسے پروجیکٹ تعمیر کئے جاتے ہیں وہ ترقی کی راہ میں ایک نا باب رقم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر موصوفہ نے ایک طرف جہاں اس اقدام کی سراہنا کی ہے وہیں دوسری طرف خِطہِ پیر پنجال سے گزُر کر جانے والی اس پاور لائین سے اس خِطہ کو بالکل محروم کر دینے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی نظر میں خِطہ پیر پنجال کے عوام کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے کیوں کہ ترقیاتی منصوبوں میں ہر بار اِن کے ساتھ امتیاز برتا جاتا ہے۔ ڈاکٹر موصوفہ نے کہا کہ قانون ساز کونسل کا ممبر ہونے کے ناطے اُنہوں نے کئی مرتبہ اس مُدعے کو کونسل میں اُجاگر کیا اور ہر بار اُنہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ اس کا حل ضرور نکالا جائے گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میںاُن کا وفد اُس وقت کی ریاستی سرکار ´سے بھی مُلاقی ہوا اور سرکار کی جانب سے بھی اُنہیں یقین دِلایا گیا کہ اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ہماری مُلاقات ایڈمنسٹریٹِو سیکریٹری منسٹر سے بھی ہوئی اورعلاوہ ازیں چند سال قبل خظہِ پیر پنجال کے لیجسلیٹرز کی وزیرِ اعظم ہِند سے دہلی میں ہوئی مُلاقات کے دورہ بھی یہ مُدعا سرِ فہرست رہا اور متعدد یقین دہانیوں کے باوجد آج نتیجہ ندارد نِکلا۔ ڈاکٹر گنائی نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی سروس لائین صوبہ جموں کے ضلع سانبہ، راجوری اور پونچھ سے گُزر کر بذریعہ شوپیاں بارہ مولہ تک پہنچائی گئی ہے تاکہ وادی کشمیر میں پاور سپلائی کو بڑھاوا دیا جا سکے جو خوش آئند بات ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع سانبہ کو تو اس سروس لائین سے گرڈ اسٹیشن اور لائین اِن اور لائین آﺅٹ کی سہولت فراہم کرائی گئی تاہم خِطہ پیر پنجال کو اس سے مکمل طور محروم کر دیا گیا ہے حالانکہ اس خِطہ کی زمین کو پاور پروجیکٹ کی سروس لائین ٹاورز کے لئے استعمال میں لایا گیا ہے۔ سابقہ ممبر کونسل نے وزیرِ اعظم ہِند سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خِطہ پیر پنجال کے لیجسلیٹرز کے ساتھ کئے گئے وعدے کو نبھاتے ہوئے یہاں کے عوام کی بہبودی کے لئے اس خِطہ میں اسی پروجیکٹ سے گرڈ اسٹیشن اور لائین اِن اور لائین آﺅٹ کی سہولت فراہم کرائی جائےں تاکہ اس علاقہ کے عوام بھی اس سہولت سے فیضیاب ہو سکیں۔