خونی لکیرپہ انتظامیہ کی غفلت شعاری

0
0

خطہ پیرپنجال میں سرحدی کشیدگی ایک مستقل مصیبت ہے جس تلخ حقےقت سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، سرکارچاہے دہلی میں بدلے یااسلام آبادمیں یاپھرمنقسم جموں وکشمیرمیں چناوی دنگل ہوں، نئی سرکاریں آئیں، سرحدی اضلاع کی مصیبتیں کوئی بدل نہیں سکتاکیونکہ ایساکرنے میں کہیں نہ کہیں خلوص کی کمی نہیں بلکہ مکمل نایابی رہتی ہے،دہلی میں این ڈی اے کی مودی سرکارنے اپن مدت مکمل کرلی، پاکستان میں عمران خان نے نئی سرکاربنالی اس بیچ کسی بھی طرف سے مذاکراتی عمل اورقیامِ عمل کیلئے پہل نہ ہوپائی، جموں وکشمیرمیں سبز۔زعفرانی اتحادکی سرکارآئی، سرحدی علاقوں میں بنکروں کی تعمیر کے بلندبانگ دعوے کئے گئے جواب بھی کئے جارہے ہیں لیکن راجوری پونچھ کے سرحدی مکینوں کی یہ شکایت اب بھی برقرار ہے، گولہ باری کے دوران وہ بنکروں کی عدم تعمیرکے چلتے مصےبت میں رہتے ہیں، موت کاسایہ اُن پرمنڈلاتارہتاہے، گولہ باری تھم جانے کے بعد بھی خوف ودہشت کے سائے برقرار رہتے ہیں،ہند۔پاک گولہ باری کے دوران رہا ئشی علاقوں میں داغے گے ما رٹر شیل،گولہ باری تھمنے کے بعد بھی کئی علاقو ں میں زند ہ پڑ ئے ہوئے ہیںجس کی وجہ سے سر حدی علاقو ں میں بسنے والے لو گ ہر روز مو ت کے سائے میں جیتے ہیں جبکہ کئی شیل لو گو ں کے گھرو ں میں بھی پڑ ئے ہوے ہیںلیکن فو ج اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کسی نے بھی ان کو بلاسٹ کرنے کے لئے سر حدی علاقو ں کا رخ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے لو گو ں نے پولیس اور سیول انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ہما رے گھرو ں میں زندہ ما رٹر شیل پڑ ئے ہوئے ہیں لیکن اس وقت تک انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی افراد نے ان کو بلا سٹ کر نے کی زحمت گو ارہ نہیں کی ، ابھی تک کوئی بھی افراد ان کو دیکھنے کےلئے بھی نہیں آیا ہے ، چھجلہ پتری کے مقام پرایک ہفتہ قبل علا قہ میں زور دار گو لہ با ری کی گئی تھی ، جس دوران درجن کے قریب ما رٹر رہا شی علاقو ں میںداغے گئی تاہم خوش قسمتی رہی تھی کہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا ، ایک ما رٹر شیل ایک مقامی شہری کے گھر میں پڑا ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی افسر یا کو ئی ایگر اہلکار اس کو دیکھنے کےلئے نہیں آیا ہے ،گھر میں چھو ٹے بچے ہیں جو دن بھر گھر میں کھلتے رہتے ہیں،کوئی بھی بڑاسانحہ ہوسکتاہے،انتظامیہ کو سرحد پہ گولہ باری کے بعد باضابطہ طورپرمتاثرہ علاقوں کادورہ کرناچاہئے، ماہرین کی ٹیمیں بھیجی جانی چاہئے، دھماکہ خیز معاد،زندہ ماٹرشیل وغیرہ ناکارہ بنانے چاہئے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا