پی ڈی پی ریاست کے تینوں خطوں کی ترقی کی وعدہ بند :رفیق ملک

0
0

کہا عوام سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی پالیسیوں سے متفق ہے
لازوال ویب ڈیسک
جموںپی ڈی پی لیبر سیل کے ریاستی صدر رفیق ملک کی قیادت میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں سے کئی کارکنان نے پی ڈی پی لیبر سیل میں شمولیت اختیار کیا ۔وہیں نئے شرکاءکا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے رفیق ملک نے کہا کہ ان کی جماعت سماج کے ہر طبقی کی ترقی کی وعدہ بند ہے اور ریاستی عوام سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی پالیسیوں سے متفق ہیں اسلئے جماعت میں بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پی ڈی پی ہی ہے جو عوام کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے۔اس موقع پر پنکج ورما ،ہریش کمار، بنٹی کمار، امت گوٹکر و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا