بی ڈی سی اور ڈی ڈی پی بی کے انتخابات کروائے جائیں:آل جموں و کشمیر پنچائت کانفرنس

0
0

جموں و کشمیر میں پی آر آئی کیلئے علیحدہ الیکشن اور فائنانس کمیشن بنایا جائے :انیل شرما
لازوال ویب ڈیسک
جموںآل جموں و کشمیر پنچائت کانفرنس نے ریاست جموں و کشمیر مئیں تھری ٹیئر نظام کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند اور ریاست کے گورنر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ پلاننگ بورڈ کے انتخابات کروائے جائیں ۔اس ضمن میں تنظیم کے ریاستی صدر انیل شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پنچائتی انتخابات بے سود مانے جائیں گے اگر تھری ٹیئر نظام نافذ نہ کیا جائے گا ۔اس لئے ریاست میں جلد تھری ٹیئر نظام کے نفاذ کیلئے بی ڈی سی اور ڈی ڈی پی بی کے انتخابات کروائے جائیںتاکہ پنچائتوں کو باختیار بنایا جائے۔موصوف نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں پی آر آئی کیلئے علیحدہ الیکشن اور فائنانس کمیشن بنایا جائے ۔واضح رہے اس موقع پر انیل شرما کو سینکڑوں کی تعداد میں پنچوں اور سرپنچوں نے آل جموں وکشمیر پنچائت کانفرنس کا صدر نامزد کیا ۔جبکہ تقریب میں انیل کمار برسالا، رام لال، مانسا رام، راوندر چب، جتندر سنگھ و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا