شیراز چوہدری
راجوری : ایک طرف حکومت تعمیر و ترقی کا دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری طرف راجوری میں آج تک منی سکٹریٹ کی تعمیر نہیں ہو پاہی جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی سلسلہ میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع راجوری کے چند لوگوں نے کہا کہ جب لوگ گاؤں سے اپنی کسی مشکلات کو لے کر ضلع انتظامیہ کے پاس آتے ہیں تو انہیں الگ الگ دفاتر میں الگ الگ جگہ پر جانا پڑتا ہے جس کی وجہ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2016میں اس وقت کی پی ڈی پی اور بی جے پی کی حکومت کے دوران راجوری کے کھیورہ میں منی سکٹریٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا مگر وہ کام پائے تکمیل تک پہنچتا اس سے پہلے وہ سیاست کا شکار ہو گیا عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون سے یہ اپیل کی ہے کے راجوری میں منی سکٹریٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر سبھی دفاتر ملے تاکہ لوگوں کو دفاتر ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔