سردیوں کے پیش نظر عوام کو تیل خاکی اور بالن کی لکڑی مہیا کرائے انتظامیہ:چوہدری جہانگیر

0
0

ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں سردی کی امد شروع ہوگی ہے ایسے میں ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سردیوں کے پیش نظر تیل خاکی اور بالن کی لکڑی کی فراہمی کو یقینی بناے سماجی کارکن چوہدری جہانگیر نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بھدرواہ میں زیادہ برف بھاری ہوتی ہے جس کے چلتے لوگ زیادہ تر لکڑی کا استعمال بخاری جلانے میں کرتے ہیں اور غریب عوام کے پاس سردیوں سے محفوظ رہنے کے لیے آگ کا زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے اور جس کے لیے محکمہ جنگلات بالن کی لکڑی رعایت نرخوں پر دستیاب بھی رکھتا تھا مگر امسال بالن کی لکڑی ابھی تک غریب عوام کو دستیاب نہیں ہے ۔چوہدری نے محکمہ جنگلات سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈی ایف او دفترکے احاطہ کے علاوہ مزید دوسری جگہوں پر بھی جیسے گاٹھہ چکا قلعہ محلہ سونگلی دریجہ و دیگر جگہوں پر بالن کی لکڑی کے سٹال لگائیں تاکہ عوام کو اسانی سے بالن دستیاب ہو اور زیادہ پیسہ بھی خرچ نہ کرنا پڑے اسی طرع تیل خاکی کی دستیابی کو بھی برف گرنے سے پہلے یقینی بنائیںجس سے عوام بھی برف بھاری ہونے سے پہلے سردیوں کا بندوبست کرسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا