محکمہ بجلی عوام کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں مصروف عمل

0
0

بنا میٹر ریڈننگ لیے صارفین سے وصولا جارہا ہے کرایہ: عوام
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں محکمہ بجلی کی طرف سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہر ماہ کا معمول کیاجارہا ہے ۔ ’لازول ‘سے بات کرتے ہوے بجلی صارفین نے کہا کہ ہر ماہ بجلی کے بل میں تقریباً ایک سو روپے کا اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ہم نے میٹر بھی لگایا ہے اور مطابق میٹر اگر دیکھا جائے تو ماہانہ کرایہ اتنا نہیں بنتا ہے جو محکمہ کی طرف سے ہم کو بل موصول ہوا ہے محلہ دھرم پورہ سے عبدلقیوم وانی نے بتایا کہ ہم اکثر جموں میں رہتے ہیں کبھی کبھار مہینے میں کچھ دن کے لیے بھدرواہ آتے ہیں مگر بجلی کے بل میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔ایک اور صارف عبدلطیف نے نمایندے کو بتایا کہ ہر ماہ بجلی کے بل میں اضافہ محکمہ کی طرف سے معمول بن گیا ہے اور محکمہ بنا میٹر کی ریڈننگ کو دیکھے اپنے دفتر میں ہی بل تیار کرتا ہے اور اپنی مرضی سے لوگوں ریٹ ڈال رہا ہے اور اس میں بھی محکمہ اثررسوخ رکھنے والوں کے کم بل بنا رہا ہے جو ایک کھلم کھلا چور بازاری ہے صارفین کا کہنا تھا کہ جب محکمہ بجلی نے ہمارے گھروں پر بجلی کے میٹر نصف کیے ہوئے ہیں تو محکمہ ان کے مطابق جو کرایہ بنتا ہے وہ لے لے ، صارف نے مذید کہا کہ ہم نے کئی مہینوں سے محکمہ بجلی کا میٹر ریڈر دیکھا ہی نہیں جس کی ڈیوٹی ہے کہ وہ میٹر کی ریڈننگ لے اور اس کے بعد صارفین کو بجلی بل مہیا کرائے مگر محکمہ کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے ایسا ممکن نہیں ہے اس لیے ہم محکمہ بجلی کے حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اندھیر نگری کو روکنے کے لیے اپنا کردار نبھائیں اور غریب عوام کو اس لاقانونی لاگان سے نجات دلائیں۔جس کے لیے ضروری ہے اپ صارفین سے بل میٹر کی ریڈننگ پر وصول کریں اگر محکمہ نے بجلی میٹر لگائے ہیں تو وہ اسی لیے لگائے ہیں کہ ان کی ریڈننگ کے مطابق صارفین سے ماہانہ کرایا لیا جائے مگر بھدرواہ میں اس کے برعکس ہو رہا ہے اور محکمہ کے کھچہ ملازم دفتروں میں بیٹھ کر بنا میٹر ریڈنگ چیک کرے اپنی من مرضی کے مطابق بل بناتے ہیں اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے اس میں اپنے مفادات ہیں اس لیے ہمارے عہدیداروں سے گزارش ہے وہ اس زمین میں قدم اٹھا کر ایسے ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لا کر غریب عوام کو انصاف فراہم کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا