ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کی سالگرہ پر راجوری میں مختلف مقامات پر پروگراموں کا انعقاد

0
0

سول انتظامیہ اور ضلع پولیس راجوری کی طرف سے سرکاری عہد نامے بھی پڑھے گئے
عمرارشدملک

راجوری ؍؍ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 145ویں یومِ پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر راجوری میں قومی یکجہتی کا دن منایا گیا اور ضلع راجوری میں سول اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے مختلف مقامات پر علیحدہ علیحدہ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں سردار پٹیل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق میں ایس ایس پی راجوری کی موجودگی میں ضلع پولیس لائن راجوری میں پولیس اہلکاروں نے پریڈ کی اور اس موقع پر ایس ایس پی راجوری نے سرکاری عہد نامہ بھی پڑھا اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی راجوری وویک شیخر، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر راجوری وینود شرما، ڈی ایس پی ڈی آر، ظہیر قریشی، ڈی ایس پی امتیاز احمد، ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی اور دیگر پولیس افسر اور سول سوسائٹی ممبران بھی موجود تھے اس کے علاوہ ایس ایس پی راجوری کی قیادت میں نوشہرہ میں صبح 9 بجے امن و اتحاد کے لئے دوڑ کی گئی جس میں سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی ممبران نے حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی سول انتظامیہ راجوری کی طرف سے بھی تحصیل سطح پر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا تو وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شوان کی قیادت میں ڈاک بنگلہ راجوری میں بھی ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا جس میں سول انتظامیہ کے تمام افسران اور سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری عہد نامہ پڑھا گیا اور بعدازاں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شوان نے خطاب کرتے ہوئے قومی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے لئے عوام سے اپیل کی اور کہا کہ بھائی چارہ ہی قومی یکجہتی کو مضبوط کرتا ہے اس لئے امن و امان اور بھائی چارے کو برقرار رکھے۔ ڈی سی راجوری نے کہا کہ سردار پٹیل نے اپنی زندگی میں ملک کی سلامتی اور عوامی بھائی چارے کے لئے کام کرتے رہے اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے راستے پر چلے اور ملک میں یکجہتی کو بنائے رکھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا