ڈی سی آفس کمپلیکس میں راشٹریہ ایکتا دِوس تقریب

0
0

منظور سمسھال

ڈوڈہ؍؍ یوم قومی اتحاد (راشٹریہ ایکتا دیوس) کے موقع پر ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی جانب سے یو ٹی انتظامیہ کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما کی ہدایات کے تحت ڈی سی آفس کمپلیکس میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر نے خود کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو حلف دلایا۔ کمپلیکس میں اسی طرح کی حلف برداری کی تقریب ضلع بھر کے دیگر سرکاری دفاتر میں منعقد کی گئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راشٹریہ ایکتا دیوس ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔اس سال سردار ولبھ بھائی پٹیل (آئرن مین آف انڈیا) کی 146ویں برسی منائی گی۔ اس دن کو منانے کا مقصد قومی اتحاد کو برقرار رکھنا اور ہندوستانی تاریخ میں اس عظیم انسان کی خدمات کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا