لازوال ڈیسک
جموں// ادھمپور کے سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ کی طرف سے موصول ہونے والی دھمکی آمیز کال سے حیران سریندر سنگھ چوہان جے کے این پی پی کے ضلع صدر ،جموں دیہی نے جموں کے پولس اسٹیشن ستواری میں ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروایا۔وہیں ان باتوں کا اظہار چوہان نے آج یہاں پریس کلب جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔وہیںسریندر سنگھ چوہان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پیر کی رات تقریباً 10:30 بجے سابق ایم ایل اے ادھمپور بلونت سنگھ منکوٹیہ نے انہیں موبائل نمبر 9419180768 سے فون کیا اور اس سے پہلے کہ وہ کچھ بول پاتے، منکوٹیہ نے ان پر چلایا اور غلیظ گالیاں دیں۔ اس پر منکوٹیہ نے میرے ساتھ انتہائی فحش اور تضحیک آمیز لہجے میں بات کرتے ہوئے میرے والد، والدہ اور بہنوں کو بھی ہنگامہ آرائی میں نہیں بخشا۔ یہاں تک کہ وہ اس حد تک چلا گیا کہ اس نے مجھے جسمانی طور پر ختم کرنے کی دھمکیاں جاری کیں۔