ریاسی پولیس نے اغوا اور عصمت دری کے

0
0

مفرور دو ملزمان کو19 سال بعد گرفتار
لازوال ڈیسک
ریاسی //ریاسی پولس کی ایک ٹیم نے اغوا اور عصمت دری کے دو ملزمان کو 19 سال کے بعد گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق ریاسی پولیس نے اس وقت اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب پولیس کی ایک ٹیم نے 19سال سے فرار ملزمین کو حراست میں لیا ۔ جن کی شناخت ملزم عبدالرشید اور مکنہ ولد میاں کھاریاں ساکنہ برنیلی تھیلو تحصیل مہور ریاسی کے طور پر ہوئی ہے ۔ جبکہ ان ملزمان نے ایک خاتون کو اغوا کرنے کے گھناؤنے جرم کے بعد اس کے ساتھ بار بار عصمت دری کی۔وہیں ملزمان بھیس بدل کر اور جگہیں بدل کر گرفتاری سے بچتے رہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔تاہم ردوران تفتیش کیس ثابت ہوا اور سال 2003 میں ان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش گئی تھی۔ تاہم ا نہیں پولیس نے کڑی محنت کے بعد گرفتار کر لیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا