کٹھوعہ پولیس کے زیر اہتمام ،ڈی پی ایل کٹھوعہ میں ویجیلنس ہفتہ پر تقریب کا انعقاد
حفیظ قریشی
کٹھوعہ //آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک قدم کے طور پر 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2021 تک منایا جانے والا ” ویجیلنس ہفتہ” جس کا موضوع تھا "آزاد ہندوستا ن سالمیت کے ساتھ خود انحصاری میں”ـ۔وہیں اس سلسلہ میں آج یہاں ضلع پولیس لائنز کٹھوعہ میں ایک حلف نامے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی کٹھوعہآر سی کوتوال نے اس موقع پر موجود تمام آفسیران اوراہلکاروں سے عہد لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی کٹھوعہ نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم قوم کی یکجہتی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قوم کی بہتری کیلئے انتہائی جوش اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دیں گے اور چوکسی سے متعلق عام مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کریں گے اور بدعنوانی اور غیر اخلاقی طریقوں کو ختم کرنے کیلئے ایک ماحول پیدا کر یں گے ۔