رام بن میں پولیس فلیگ ڈے 2021پر تقریبات کا انعقاد ، شہداء کو شاندرا خراج عقیدت پیش

0
0

رام بن پولیس نے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول گول میں پولیس شہداء پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
رام بن //پولیس فلیگ ڈے 2021 کی تقریبات اور پولیس شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج یہاں ایس ایس پی رام بن پی ڈی نیتیا کی مجموعی نگرانی میں ، رام بن پولیس نے یہاں گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری سکول گول میں ایک پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا۔جبکہ اس دوارن ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار ، ایس ایچ او گول انسپکٹر منیر احمد اور آئی سی پی سی گول انسپکٹر سمپال گل نے شرکت کی۔وہیں اس موقع پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور وائی ایس ایس ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف کے ہمراہ موجود تھے۔جبکہ پینٹنگ مقابلے میں مختلف اسکولوں کے 30 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا اور ان میں سے تین کو مقابلے میں بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔وہیں اس میں پہلا انعام کیف السہر دخترمحسول الحق نے حاصل کیا جبکہ دوسرا انعام مہک پرویز دختر پرویز احمد نے حاصل کیا اورتیسرا انعام ہینہ کوثر دختر ایوب بھٹ نے حاصل کیا۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار نے کہا کہ یہ پینٹنگ مقابلہ ان پولیس شہداء کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے جنہوں نے اس عظیم قوم کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسلوں کو اپنی اقدار اور قربانیوں کے بارے میں بتائیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا