کنفیڈریشن، ایس سی،ایس ٹی ،او بی سی کے حقوق کی محافظ: کلسوترہ

0
0

کہا بھاجپا حکومت کے اچھے دن کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں//آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی او بی سی آرگنائزیشنز نے آج یہاں ریشم گھر کالونی جموں میں اپنے ہیڈ آفس میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جبکہ اس کانفرنس کا ایجنڈا جموں و کشمیر میں ایس سی، ایس ٹی او بی سی سے متعلق حکومت کی منافقت اور جھوٹے وعدوں کو ختم کرنا تھا۔ وہیںاس کانفرنس کی سربراہی ریاستی صدر آر کے کلسوترا نے کی، جس کے ساتھ اشرف علی، نائب صدر ریاست ،او بی سی) اور محمد شفیع، ضلعی صدر ایس ٹی، مہندر کمار، ریاستی جوائنٹ سکریٹری اور لکشمن بھگت، ریاستی کوآرڈینیٹر، کنفیڈریشن، تھے۔وہیں اس دوران آر کے کلسوترا، ریاستی صدر کنفیڈریشن نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے، بی جے پی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے ایس سی ،ایس ٹی ،او بی سی کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کے مختلف دعوے کیے گئے ہیں۔ لیکن حقیقت میں، تصویر اس کے مخالف ہے ۔کلسوترا نے مزید کہا کہ امیت شاہ کا جموں کا دورہ ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کے مسائل پر کوئی توجہ دیے بغیر ترقی کے دعوئوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔کلسوترا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح حکومت منڈل کمیشن کی رپورٹ کو مکمل طور پر لاگو کرنے کے لئے کنفیڈریشن کے دیرینہ مطالبہ کو روک رہی ہے جو OBCs کو 27% ریزرویشن دیتی ہے لیکن جموں و کشمیر میں اس کا موجودہ حصہ محض 4% ہے۔ او بی سی جموں و کشمیر میں سب سے نچلے درجے پر ہیں اور ان کا حصہ پہاڑیوں کی طرح دوسری تنظیموں کو نہیں دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا بی جے پی حکومت کے ‘اچھے دن’ کے دعوے ایس سی ، ایس تی او بی سی کے لیے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم اپنے آئینی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا