ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آیوشمان بھارت کے مستحقین میں گولڈن کارڈ تقسیم کئے

0
71

اودہم پور میں ’’من کی بات‘‘ پروگرام سُنا؍مرکزی معاونت والی سکیموں کا جائیزہ لیا

ونے شرما

اودہمپور؍ وزیر اعظم کے دفتر میںوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اود ہم پور میں آیوشمان بھارت کے مستحقین میں گولڈ کارڈ تقسیم کئے اورت مرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر کوبتایا گیا کہ پردھان منتری جن آروگی یوجنا آیوشمان بھارت کے تحت75 ہزار مستحقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ مرکزی معاونت والی اس سکیم کے تحت مستحق غریب کنبہ کو پانچ لاکھ روپے سالانہ کا صحت فراہم کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ یہ سکیم کسی طوالت کے بغیر فراہم کی جاتی ہے اور مستحقین ملک کے بیشتر حصوں میں قائم ہسپتالوں میں اس سکیم کے تحت اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے اس سکیم کیلئے کنبہ کے افراد کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع میں سوچھ بھارت سکیم کے تحت اب تک75 ہزار بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان اور آیوشمان بھارت مرکزی حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے انقلابی نوعیت کے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے ملک کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لئے گئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکار ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے متعددترقیاتی سکیمیں عملا رہی ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عام لوگوں کو ان سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرانا چاہئے۔انہوں نے اودہم پور میں سرکار کی جانب سے متعارف کی گئی سکیموں کی موثر عمل آوری کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مبار ک باد دی۔اس سے قبل مرکزی وزیرنے ضلع انتظامیہ کے افسروں کے ہمراہ وزیر اعظم کا معروف ریڈیو پروگرام’’ من کی بات‘‘ سُنا جس کے لئے ضلع انتظامیہ نے مناسب انتظامات کئے تھے۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر رویندر کمار اور ایس ایس پی راجیو پانڈے کے علاوہ انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ پروگرام سُنا۔بعد میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی این پیلس اودہم پور میں منعقدہ ایک تقریب پر سنڈے شرمدان سیریز کا افتتاح کیا۔یہ پروگرام مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے ریجنل آؤٹ ریچ بیورو کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔یہ پروگرام ریاست کے مختلف اضلاع بشمول سرینگر، جموں، بڈگام، بارہ مولہ، اود ہم پور، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ اور سانبہ میں عملایا جارہا ہے۔اس موقعہ پر پروگرام کی مناسبت سے تمدنی پروگرام پیش کیا گیا اور لوگوں میں اپنے آس پاس کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کیا۔اس موقعہ پر محکمہ کی جانب سے مختلف محلوں کے وارڈ ممبران نے کوڑا دان تقسیم کئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا