بنی کے خوبصورت پہاڑوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی

0
0

میدانی علاقوں میں بھاری بارشوں کے بعد گرمی سے لوگوں نے پائی نجات
حافظ قریشی

کٹھوعہ؍؍ ضلع کی پہاڑی تحصیل بنی میں مختلف مقامات پر تازہ برفباری نے دستک دے دی ہے جسمیں سرتھل، ڈھگر، مچیڈی و دیگر کچھ علاقہ جات شامل ہیں تو وہیں میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں کٹھوعہ، ہیرانگر، بسوہلی، بلاوار، شیتل نگر علاقوں میں اس بارش کے ہونے اور پہاڑوں پر برفباری ہونے سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرامی سے لوگوں کو راحت حاصل ہوئی ہے۔تو وہی بنی، لوہائی ملہار جیسے پہاڑی علاقوں میں میں اونچے اونچے پہاڑوں پر تازہ ترین برفباری اور میدانی علاقوں میں تازہ بارشوں کے باعث سردی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔اس تازہ ترین برفباری اور بارشوں سے علاقوں میں لوگ متاثر تو ہوئے لیکن کسانوں میں کافی خوشی کی لہر ہے دوسری جانب گھس کٹائی کا سلسلہ بھی ان پہاڑوں پر ابھی بھی جاری تھا جس کے باعث مقامیوں میں کافی مایوسی بھی ہے۔تاہم بنی کے سرتھل میں کچھ گجروبکروال طبقہ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ بنی کے مقامی لوگوں کی پھنسنے کی خبریں بھی تھیں لیکن ابھی آخری اطلاع ملنے تک کوئی بھی جانی یا پھر مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور جبکہ ایس ڈی ایم بنی جوگیندر سنگھ جسروٹیا اور تحصیلدار بنی شیو کمار اور ایس ایچ او بنی شاہنواز گیری، محمد اسحاق و دیگر آفیشل افسران نے سرتھل علاقہ کا دورہ کیا اور جائزہ لیا انھوں نے بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کہا کہ جائزہ لیا جا رہا کے آخر کتنے لوگ اور کتنے کنمبے یہاں پر ہیں کیونکہ اچانک سے برفباری ہونے سے اطلاع کے مطابق 20 سے 30 کنمبے ہیں جو یہاں پر رہائش پذیر ہیں اور جن کو مدت پہنچانے کیساتھ ساتھ ہدایات بھی انتظامیہ کی جانب سے دی جارہی ہیں کہ اپنے گھروں میں رہیں کیونکہ بارش اور برف باری کا سلسلہ رک رک کر بھی جاری ہے تاہم سرتھل میں تین اور چھترغلہ مقام پر ایک فٹ کی برفباری درجہ کی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا