ضلع ڈوڈہ کی سڑکوں پر موت کا خونین رقص جاری

0
0

کھلینی نالہ کے مقام پر ایک اور حادثہ، ایک شخص جاں بحق
فرید احمد نائک

ڈوڈہ ؍؍ ضلع ڈوڈہ کا کھلینی نالہ اب خونی نالے میں تبدیل ہو گیا، اس جگہ پر کچھ ہی عرصہ میں بہت سے لوگوں نے اپنی قیمتی جانیں گنوا دیں، وہی ضلع ڈوڈہ کے کھلینی نالے میں اتوار کی صبح ایک ماروتی کار حادثے کا شکار ہو گئی جسکے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں کے ساتھ پولیس اور ابابیل کے رضاکار موقع پر پہنچے، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی قابل ذکر بات ہے کہ کچھ ہی عرصہ کے دوران اس مقام پر رونما ہونے والا یہ چوتھا سڑک حادثہ ہے۔جان بحق ہونے شخص کی شناخت عاشق حسین شاہ ولد غلام شاہ ساکنہ اکرم آباد ڈوڈہ کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا