نوجوان جان بحق دو شدید زخمی
ریاض ملک
منڈی؍؍ سڑکوں پر موت کا رقص برابر جاری ہے۔ منڈی سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع سرحدی علاقع چھمر کناری میں ایک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان لقمہ اجل جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ شہراز احمد ولد مشتاق احمد راٹھی، ساکنہ چھمر کناری دتیگلہ، عمر 20سال لقمہ اجل ہوگیا۔جبکہ سجاد احمد ساکنہ دھڑہ عمر 19سال ،محمد عارف ولد عبدالرشید ساکنہ چھمر کناری عمر 19سال شدید زخمی ہوگئی۔ جن کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایاگیا۔ جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔