ضلع ڈوڈہ کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری

0
0

موسم سرما کے پیش نظر پانی، بجلی، راشن، لکڑی و ادویات کی معقول سپلائی دستیاب رکھنے کا کیا مطالبہ
شاہ محمد ماگرے

بھلیسہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ و کاہرہ میں مسلسل دوسرے روز بھی پہاڑوں پر ہلکی برف باری اورمیدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔سماجی کارکن محمد یاسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاہرہ کے پہاڑی علاقوں میں ایک انچ تازہ برف جمع ہوئی لیکن اس کے باوجودگاڑیوں کی آواجاہی بلاخلل جارہی رہی۔تازہ برفباری و بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں بھی متواتر کمی درج کی جارہی ہے اور لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کررہے ہیں ۔لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر پانی، بجلی، راشن، لکڑی و ادویات کی معقول سپلائی دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔اُدھرکاہرہ میں تازہ بارشوں اور دور کی اونچی پہاڑی چوٹیوں پر حالیہ تازہ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی گئی ۔پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوا ہے اور سردی سے مقابلہ کرنے کیلئے لوگوں نے ہلکے پھلکے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع شروع کردیا ہے۔ سنچر کی صبح سات بجے بعد تیز ہوائیں شام تک چلتی رہیں۔ اس دوران ڈوڈہ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری و میدانی علاقوں وقفے وقفے سے ہوئی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔سیول سوسائٹی نے انتظامیہ سے موسم سرما کے پیش نظر پانی، بجلی، راشن، لکڑی و ادویات کی معقول سپلائی دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا