دو کیچ گراکر بنگلہ دیش نے سری لنکا کو گنوایا میچ
شارجہ، 24 اکتوبر (یو این آئی) چرت اسالنکا (ناٹ آؤٹ 80) اور بھانوکا راج پکشے (53) کی شاندار نصف سنچری اور ان کے درمیان 86 رن کی بہترین شراکت داری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک کے مقابلے میں اتوار کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔
بنگلہ دیش نے اہم موقع پر سری لنکا کے دو کیچ گرانا مہنگا پڑ گیا اور اس کا نتیجہ اسے شکست کی صورت میں ملا۔ بنگلہ دیش نے اوپنر محمد نعیم (62) اور مشفق الرحیم (ناٹ آؤٹ 57) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کوالیفائر بنگلہ دیش نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ گروپ ایک کے اپنے میچ میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ سری لنکا نے 18.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن بناکر پورے پوائنٹ حاصل کئے۔