ہر شہری کو صفائی کی کامیابی کے لیے اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا: مودی

0
0

نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ صفائی کی کوششیں اس وقت مکمل طور پر کامیاب ہوتی ہیں جب ہر شہری صفائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں مسٹر مودی نے آج کہا کہ صفائی کی کوششیں پوری طرح سے تب ہی کامیاب ہوتی ہیں جب ہر شہری صفائی کو اپنی ذمہ داری سمجھے۔ ابھی دیوالی کے موقع پر ہم سب اپنے گھر کی صفائی میں لگنے والے ہیں لیکن اس دوران ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ہمارے گھر کے ساتھ ساتھ ہمارا محلہ بھی صاف ستھرا رہے۔ ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے گھر کی صفائی کریں لیکن ہمارے گھر کی گندگی ہمارے گھر کے باہر ہماری گلیوں تک پہنچ جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم صفائی کی بات کرتے ہیں تو ہمیں کبھی بھی ’سنگل یوز پلاسٹک‘ سے آزادی کو نہیں بھولنا چاہیے۔ آئیے ہم عہد کریں کہ ہم سوچھ بھارت ابھیان کا جوش کم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم مل کر اپنے ملک کو مکمل طور پر سوچھ بنائیں گے اور اسے صاف رکھیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا