بارش سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے نکاسی آب کی ضرورت ہے: ست شرما

0
0

شرما نے جانی پور کالونی میں گہری نالیوں کے تعمیری کا م کا آغاز کیا
لازوال ڈیسک
جموں//سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے جموں ویسٹ ست شرما نے کارپوریٹر سنیتہ گپتا کے ساتھ رام لیلا گراؤنڈ کے قریب جانی پور کالونی میں گہری نالیوں کی تعمیر کا کام شروع کیا۔ وہیں یہ کام 12 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے کئے جائیں گے اور کارپوریٹر کو فنڈز کام کے مقصد کیلئے مختص کیے گئے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ کارپوریٹر اور ٹیم کے ساتھ وارڈ کے کئی علاقوں کا دورہ کیا گیا
جہاں لوگوں نے اپنے علاقوں میں نکاسی کا ایک منظم نظام بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بارش سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مناسب نکاسی آب کے نظام کے بغیر پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا تھا اور انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ کام کو صحیح طریقے سے کریں تاکہ لوگوں کو بہترین انفراسٹرک فراہم کیا جا سکے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا