بی جی ایس بی یو راجوری میں بھارت سکاؤٹس اور گائیڈز ،بی ایس جی پروگرام کی شروعات

0
0

بی جی ایس بی یو کیمپس میں ایسے پروگرام پیش کرنے کیلئے پرعزم ہے : پروفسیر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک
جموں//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ، راجوری نے آج یہاں یونیورسٹی میں بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈ (بی ایس جی) پروگرام کے آغاز کیلئے ایک افتتاحی سیشن کا اہتمام کیا۔وہیں اس دوارن پروفیسر اکبر مسعود وائس چانسلر بی جی ایس بی یو نے اپنے پیغام میں کہا کہ بی جی ایس بی یو کیمپس میں ایسے پروگرام پیش کرنے کیلئے پرعزم ہے جو نوجوان خواہشمندوں میں قدر پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ قدر پر مبنی تعلیم آج کل ہر اس نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو معاشرے میں معاشرتی اقدار کو فروغ دیتی ہے اور اس طرح تمام شعبوں میں اس کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ وہیںپروفیسر اقبال پرویز ، ڈین اکیڈمک افیئرز بی جی ایس بی یو نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کیا۔ دریں اثناء اس موقع پر پروفیسر رینو نندا ، ڈین ،ڈیپارٹمنٹ ایجوکیشن ، جموں یونیورسٹی اور ریاستی کمشنر رینجرز ، بھارت سکاؤٹس اور گائیڈ ، جموں و کشمیر نے یونیورسٹی ، کیمپس میں اسکاؤٹس اور گائیڈ پروگرام کے عمل ، طریقہ کار ، منصوبہ بندی اور عمل درآمد پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروفیسر نندا نے طلباء کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد مزید کہا کہ کیمپس میں اسکاؤٹس اور گائیڈ پروگرام کے موثر نفاذ کیلئے ہر ممکن تعاون کو بڑھایا جائے گا۔وہیں اس پورے پروگرام کو ڈاکٹر گورو سہگل ، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز اور کوآرڈینیٹر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز ، بی جی ایس بی یو نے ترتیب دیا۔جبکہ سیشن کا اختتام ڈاکٹر عاصم میر ، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز ، بی جی ایس بی یو کے پیش کردہ شکریہ کے الفاظ سے ہوا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا