جموں و کشمیر میں عوامی حکومت کو جلد از جلد بحال کیا جائے : ہرش دیو سنگھ

0
0

کہا آرٹیکل 370 کے بعد بھاجپا حکومت کے دعوے دھوکہ دہی ثابت ہوئے
لازوال ڈیسک
وجئے پور// نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئر مین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں بھاجپا سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد بی جے پی حکومت کے نئے دور کا آغاز کرنے کے دعوے دھوکہ دہی ثابت ہوئے ۔انہوں نے سابقہ ریاست کے حالیہ حالات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بدترین بحران نے ترقی کی جڑتا ، گرتی ہوئی معیشت ،بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، کسانوں اور سرحدی باشندوں میں ناراضگی ، بدعنوانی کا بڑھتا ہوا کلچر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی وغیرہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کو خراب سے بدتر بنا دیا ہے۔ وہ اس سلسلے میں آج وجے پور حلقے کے سوانکا موڑ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بی جے پی کی قیادت والی حکومت نئے سیٹ اپ میں اسمبلی انتخابات کرانے کے خیال سے مخالف نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا یہ افسوسناک ہے تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کو سنبھالنے کے بجائے ، بی جے پی حکومت دیگر سیاسی جماعتوں میں اختلاف پیدا کرنے اور اپنے ذاتی مفادات کو آگے بڑھاتے ہوئے اپوزیشن کو توڑنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے یوٹی میں سیاسی عمل کو ناکارہ بنانے کے ساتھ ، سیاسی جماعتوں کو بدنام اور حوصلہ شکنی کی گئی اور اپوزیشن جماعتوں کو دبا دیا گیا۔وہیں انہوں نے جموں و کشمیر عوامی حکومت کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا