نئی سیاسی پارٹی کے ساتھ لوک سبھا انتخابات میں اتریں گے

0
51

اقتدارمیں آئے تو7دِنوں کے اندررام مندرکی تعمیرشروع ہوگی: توگڑیا
یواین آئی

اندور؍؍ہندو قوم پرست لیڈر اور وشو ہندو پریشد کے سابق سربراہ ڈاکٹر پروین توگڑیا نے آج دعوی کیا کہ وہ ایک نو تشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے ساتھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے۔مسٹر توگڑیا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ آئندہ نو فروری کو دہلی میں اپنی نو تشکیل شدہ پارٹی کا نام اور اس کے خاکے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہم محض سات دنوں میں اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔مسٹر توگڑیا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود بھی لوک سبھا انتخابات میں امیدوار کے طور پر اتریں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈر اْن کے رابطے میں ہیں جو ان کی سیاسی پارٹی کے اعلان کے بعد کھل کر سامنے آ جائیں گے۔ مسٹر توگڑیا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ پارٹی نے ملک کے اکثریتی معاشرے کے جذبات کے برعکس کام کئے ہیں۔انہوں نے نوٹ بندی اور اشیا اور خدمت ٹیکس (جی ایس ٹی) جیسے مرکز کے فیصلوں کو عوام مخالف قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا