ایچ ایس ایس بفلیاز میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات کی حسن کارکردگی پر اعزازات کی نوازش

0
0

طلبہ وطالبات کو مقابلہ جاتی دور میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت: پرنسپل سنجیو کمار
منظور حسین قادری

بفلیاز؍؍سنجیو کمار پرنسپل ہائر اسکینڈری اسکول بفلیاز کی ہدایات موجب ادارہ وگردونواح کے دیگر کلسٹر کے اسکولوں کے اساتذہ کرام وعملہ پنچایتی نمائندگان ومعززشہریوں اور طلبہ وطالبات نے شمولیت کی کویڈ19 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ وطلبہ وطالبات کوانعامات واعزازات سے نوازا واضح ہو کہ اس اعزازی تقریب پر سنجیو کمار پرنسپل ہائر اسکینڈری اسکول بفلیاز نے کہا کہ اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات کو روز مرہ زندگی میں مصائب وآلام کے سامنا سے نبردآزما ہونے کے لئے حوصلہ رکھنا ناگزیر ہے چونکہ اس مقابلہ جاتی دور میں کامیابی وکامرانی کے حصول کی غرض سے ترقیاتی مجوزہ منصوبہ جات کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کدوکاوش جدوجہد اور سعی محنت ومشقت کے ساتھ جاری رکھنی ہوگی جس کے لئے وقت احساس عظیم دانشوری ہے اس موقع پر پنچایتی نمائندگان میں بفلیاز بی کی سرپنچ طاہرہ تبسم پنچایت بفلیاز اے کے سرپنچ امجد خان کی بھی شرکت رہی جبکہ ان شخصیات نے خطاب فرمایا امتیاز کاظمی پرنسپل ایچ ایس ایس چندی مڑھ محمد رفیق کھٹانہ لیکچرر طاہر تبسم سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی امجد خان سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی نے خطاب کیا اور قلندر حسین شاہ کی نظامت میں شری سنجیو کمار نے اسکول کے نوڈل آفیسر محمد رفیق کھٹانہ لیکچرر بہترین مدرس کے اعزاز سے نوازا جس ایک تمغہ بطور ٹرفی اور سرٹیفکیٹ تفویض کی گئی علاوہ ازیں رومی ڈار لیکچرر ماسٹر الحاج منیر حسین نقشبندی اور شبانہ کوثر کو بہترین مدرس ومعلم اعزاز سے نوازا گیا ادارہ ہذا کے ان طلبہ وطالبات کو بھی اعزازات بصورت اسناد وٹرافیاں دی گئیں جنھوں نے اپنے سالانہ امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کیں مزیدبرآں وہ طلاب جنھوں نے فٹ انڈیا کوئیز میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور امتیاز کاظمی کو بھی ان کی ترقی پر بہترین وعمدہ طغمہ سے نوازا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا