ڈی ڈی سی ڈاکٹر نازیہ غنی کا نوجوان سماجی کارکنان کے ساتھ تبادلہ خیالات

0
0

منظور حسین قادری

پونچھ ؍؍ڈاک بنگلو پونچھ میں ڈی ڈی سی ڈاکٹر نازیہ غنی نے نوجوان سماجی کارکنان دلشاد قادری اور وقار اعجاز کے ہمراہ آئے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ دور حاضرہ میں نوجوانوں کے مسائل پر تبادلہ خیالات کئے اور کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک وملت کا اثاثہ ہیں اور یہی مستقبل کے درخشندہ سیاستدان رہنما سائنسدان انجیئرز اسکالرز اور ذمہ دار شخصیات ہیں ان کے کاندھوں پر ہر اقسام کی ذمہ داریاں ہیں جنھیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر مستقبل کے لئے بروئے کار لانا چاہئے جیسا کہ پونچھ کی تاریخ میں ایک منفرد شناخت ہے ۔نیز ڈی ڈی سی نے کہا کہ بے روزگاری میں نوجوانوں کو ہر انواع کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لئے بردباری دانشوری اور حوصلہ مندی درکار ہے۔ اس ضمن میں سرکار تک نوجوانوں کی روداد پہچانے میں وہ کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گی جو کہ باہم تال میل سے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ترقی وخوشحالی کی طرف حکمت عملی کے ذریعہ آنا ہوگا وہیں یہ بات بھی منظر عام پر آئی کہ نئی نسل کو نشہ آور اشیاء نشیلی ادویات ومنشیات سے بچانے میں ذہین وفہیم تعلیم یافتہ کلیدی کردار ادا کریں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا