مہاجن ، کھتریوں ، سکھوں کو زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کی اجازت

0
0

حکومتی فیصلہ خوشآئند،کثیر الجہتی فوائد حاصل ہوں گے: ایڈوکیٹ انیل سیٹھی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان اعلی ایڈوکیت سنیل سیٹھی نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ مہاجنوں ، کھتریوں اور سکھوں کو زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کی اجازت دینے سے کثیر الجہتی فوائد حاصل ہوں گے جن میں زرعی ترقی ، مالی ترقی اور بہتر روزگار شامل ہے۔وہیں سنیل سیٹھی نے بی جے پی کے میڈیا سکریٹری ڈاکٹر پردیپ مہوترا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر ، ترکوٹہ نگر ، جموں میں خطاب کیا۔انہوں نے کہا بی جے پی جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے ، جس میں مہاجن ، کھتریوں اور سکھوں کو زراعت اور اس سے وابستہ سرگرمیوں کیلئے جموں و کشمیر میں زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجن ، کھتری اور سکھ برادری طویل عرصے سے زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں کمیونٹیوں کو زرعی زمین خریدنے اور بیچنے کی اجازت دینے سے یقینا زرعی ترقی ، مالی ترقی اور جموں و کشمیر میں بہتر روزگار کی رفتار بڑھے گی۔وہیںسیٹھی نے کہا کہ بی جے پی طویل عرصے سے ان 3 برادریوں کو حقوق دینے کے مطالبے کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ آج بڑی کوششوں سے انصاف ملا ہے جو کہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا