ہمارے مہمان جامع تجربات سے لطف اندوز ہو سکیں گے : منیجنگ ڈائریکٹر سید جنید الطاف
لازوال ڈیسک
پتنی ٹاپ ؍؍جموں کے معروف صحت افزاء مقام پتنی ٹاپ میں ایمپیرین کے ذریعہ اسکائی ویو نے ہمالیہ کی قدرتی خوبصورتی کے درمیان اپنے مہمان مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے ایک نئی پریمیم بوتیک مہمان نوازی کی پیشکش کا اعلان کیا ۔جبکہ مہمان مسافرں کو اسکائی ویو اپنی نوعیت کا پہلا مہمان نوازی کا تجربہ پیش کرتا ہے جس میں جموں و کشمیر کے بھرپور ورثے اور ثقافت کی طرز پر آرام دہ کمروں پر مشتمل مہمان خانہ ہے جہاں سے سنگیت ویلی کے علاوہ شیوالک رینج کے خوبصورت پہاڑی نظارے ہیں۔جبکہ یہ ڈیلکس ، پریمیم اور سوئٹ اسکائی ویو ورلڈ کے 22 ایکڑ کے اندر واقع ہوں گی ، جو تنہائی پیش کرتی ہیں۔ اور ذاتی ایمپیرین سروس کے ساتھ آتی ہیں ، ایک بٹلر سروس مہمان کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 24 گھنٹے مدد فراہم کرتی ہے چاہے وہ سائٹ پر بکنگ کی سرگرمیاں ہو یا آفسائٹ ، نجی کھانے کے تجربات یا مقامی خصوصیات کے لیے خریداری۔وہیں اس سلسلہ میں ایمپیرین اسکائی ویو پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید جنید الطاف نے کہا کہ اسکائی ویو ورلڈ میں ہمارے ہائی اینڈ رومز اور سوئٹس کے اجراء کے ساتھ ، ہم نے نہ صرف بین الاقوامی معیار کی مہمان نوازی کیلئے ایک معیار بنایا ہے بلکہ خطے میں سیاحت کے حصول کو بڑھانے کے ہمارے عزم کا اعادہ کیا۔وہیں ہمارے مہمان اب عیش و آرام کے قیام میں حصہ لے سکیں گے اور منزل پر پیش کیے جانے والے جامع تجربات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔